Friday, May 10, 2024

چین سے پاکستان کے لیے پروازوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی ، ترجمان سول ایوی ایشن

چین سے پاکستان کے لیے پروازوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی ، ترجمان سول ایوی ایشن
February 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے چین سے پاکستان کے لیے پروازوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی ، فضائی آپریشن بحال رہے گا۔ ترجمان ایوی ایشن کا کہنا ہے چین سے پاکستان آنے والی پروازوں کے تمام مسافروں کی مکمل سکریننگ کی جارہی ہے۔ ملک کے تمام ایئرپورٹ پر اس حوالے سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایس او پیز پر عملدر آمد کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں کرونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر29 جنوری سے پاکستان اور چین  کے درمیان معطل کیا گیا فضائی آپریشن بحال ہو گیا تھا ۔ دو پروازیں 147 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی تیں۔ دونوں پروازیں چین سے براہ راست اسلام آباد پہنچیں تھیں۔ 61 مسافر چین کے شہر ارمچی سے چینی ائیرلائن کی پرواز سی زیڈ 6007 کے ذریعے پہنچے تھے جبکہ دوسری پرواز سی زیڈ 5241 کے ذریعے   86 مسافروں کو  اسلام آباد پہنچایا گیا تھا ۔ تمام مسافروں کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور اسکینگ کے بعد گھر جانے کی اجازت ملی تھی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مراز اور چینی سفیر نے ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور  مسافروں کی اسکینگ کیلئے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا ۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہے،  قومی ادارہ صحت میں ممکنہ کرونا وائرس کیسز کی تشخیص کی سہولت موجود ہے۔