Friday, March 29, 2024

چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی
April 26, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کھیپ میں ٹیسٹنگ کٹس، ماسک، وینٹی لیٹر اور حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی میڈیکل ٹیم کی قیادت میجر جنرل ہوآنگ کررہے ہیں،میڈیکل ٹیم ماہر ڈاکٹرز اور نرسنگ ماہرین پرمشتمل ہے۔ چینی میڈیکل ٹیم پاکستان میں 2 ماہ قیام کرے گی۔