Friday, March 29, 2024

چین سے مزید امدادی سامان کل پہنچے گا،چیئرمین این ڈی ایم اے

چین سے مزید امدادی سامان کل پہنچے گا،چیئرمین این ڈی ایم اے
March 29, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ چین سے مزید امدادی سامان کل پہنچے گا، گلگت بلتستان،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں مناسب سامان کا انتظام کرلیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ  679وینٹی لیٹرز کا آرڈر بھی دے دیا ہے جس میں سے150 اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے، چند روز میں لیبارٹریز کی تعداد بڑھادی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ   راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں بھی لیبارٹری جلد فعال ہوجائے گی،گجرات یا گوجرانوالہ میں بھی ایک لیبارٹری قائم کریں گے۔