Friday, May 10, 2024

چین سے خصوصی طیارہ عطیہ کردہ کورونا امدادی سامان لیکر لاہور پہنچ گیا

چین سے خصوصی طیارہ عطیہ کردہ کورونا امدادی سامان لیکر لاہور پہنچ گیا
May 11, 2020
لاہور (92 نیوز) خصوصی طیارہ چین سے عطیہ کردہ کورونا امدادی سامان لیکر لاہورپہنچ گیا، وزیراعلیٰ نے سامان وصول کیا، سردارعثمان بزدار نے ننکانہ صاحب میں انصاف امداد سنٹرمیں مستحق افراد میں امداد کی تقسیم  کا افتتاح بھی کیا۔ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے عطیہ کردہ کورونا کا امدادی سامان لیکر لاہورپہنچ گیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور ایئرپورٹ پر آنے والا امدادی سامان وصول کیا، سامان ڈاکٹروں، ہیلتھ پروفیشنلز،جینی ٹوریل اسٹاف کو دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نےکہا پنجاب میں ہوم آئسولیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے، معمولی علامات والےمریضوں کوہوم آئسولیشن میں رکھنےکی اجازت دےدی، لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد معیشت کو حرکت میں لانا ہے، سب لوگ ایس او پی پر عمل کریں۔ پنجاب میں مالی امداد کی تقسیم کے سب سے بڑے انصاف امداد پروگرام کاآغاز ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب کے ایم سی گرلزسکول میں انصاف امدادسنٹرکادورہ کیااورمستحق افرادکوامدادکی تقسیم کےعمل کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جمنیزیم میں قائم  سوبستروں پرمشتمل کورونا فیلڈ اسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا، ننکانہ میں سڑکوں کی خراب حالت پر برہمی کا اظہار کیا، سید والا روڈ کا بقیہ تعمیراتی کام پندرہ روزمیں مکمل کرنےکاحکم بھی دیا۔