Friday, April 19, 2024

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ ڈوز اسلام آباد پہنچ گئیں

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ ڈوز اسلام آباد پہنچ گئیں
June 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ ڈوز اسلام آباد پہنچ گئیں۔ لاہور، ملتان سمیت شہر شہر ویکسی نیشن سنٹرز پر شہریوں کا رش ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید سائنوویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ ویکسین اسلام آباد ایئرپورٹ پر این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کی گئی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا حکومت ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔ ملک بھر دو ہزار سنٹرز پر ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ایک چیلنج تھا۔ گلوبلی ویکسین کی کمی کا مسئلہ بھی ہے مگر حکومت اپنی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

یاد رہے 3 روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے مزید 15 لاکھ سے زائد ویکسین لے کر وفاقی دارالحکومت پہنچ تھا۔ این سی او سی نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے 20 سے 30 لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔