Friday, March 29, 2024

چین سے این ڈی ایم اے کے خریدے گئے طبی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے این ڈی ایم اے کے خریدے گئے طبی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
April 27, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) چین سے این ڈی ایم اے کے خریدے گئے طبی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ اٹھارہ ٹن سامان لیکر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے سربراہ  جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے ایئرپورٹ پر سامان وصول کیا۔ 50 ملین ڈالر کی لاگت سے خریدے جانے والے سامان میں159 وینٹلیٹرز ، 15 ایکسرے مشینز ، 200 تھرمل گنز ، 2  لاکھ  90 ہزار سرجیکل ماسک ، 15 ہزار حفاظتی سوٹس  ،  30  ہزار دستانوں کے جوڑے ، 5 ہزار حفاظتی عینکیں اور ضروری ادویات شامل ہیں۔  چین ، این ڈی ایم اے ، خریدے ، طبی سامان ، کھیپ ، پاکستان چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابتک چار پروازیں سامان لے پاکستان آچکی ہیں۔ یومیہ ٹیسٹ صلاحت کی تیس سے چالیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے بتایا کہ ایک سو پانچ ملین ڈالر کا مذید سامان بھی جلد پاکستان لایا جائئیگا۔ زیادہ زور پی پی ایز اور وینٹی لیٹر پر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بنک کی جانب سے ساٹھ ملین ڈالر بھی امدادی سامان کی خریداری کیلئے خرج کیے جائیں گے جبکہ چالیس ملین ڈالر کے حصول کیلئے فرانسیسی بنک سے بات چیت چل رہی ہے۔