Thursday, April 25, 2024

چین سے این 95 ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس لیکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

چین سے این 95 ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس لیکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا
March 25, 2020
 کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد دوست ملک چین پاکستان کی مدد کو آگیا۔ چین سے این 95 ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس لیکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سامان وصول کیا۔ چین کی حکومت نے پانچ لاکھ این 95 ماسک اور پچاس ہزار ٹیسٹنگ کٹس پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے افراد کے لیے بھیجی ہیں۔ چین کی امدادی کھیپ پورے ملک میں این ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کیے جائیگی۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ اور دیگر اعلی حکام نے چین سے آنیوالا امدادی سامان وصول کیا اور پاکستان کے عوام کی جانب سے چین کا شکریہ ادا کیا۔