Saturday, April 20, 2024

چین سے امدادی سامان لیکر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

چین سے امدادی سامان لیکر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا
April 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چین سے امدادی سامان لیکر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام صوبوں کو سامان مہیا کردیا۔ پی آئی اے کا 777 جہاز چینگڈو سے 22 ٹن سامان لیکر آیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر سامان وصول کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین سے آنے والے امدادی سامان میں 59 وینٹی لیٹرز، سرجیکل ماسک اور دیگر آلات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دستانے اور تیار حفاظتی سوٹ، تھرمومیٹر اور حفاظتی عینکیں بھی سامان میں شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے پاک فوج بھی بھرپور تعاون کررہی ہے۔ ملک میں 75 دن کیلئے ٹیسٹنگ کی سہولت ہے، استطاعت بڑھا رہے ہیں۔چین وزیرمملکت زرتاج گل بولیں کورونا کیخلاف حکومت تمام وسائل بروئےکار لارہی ہے۔