Friday, May 10, 2024

چین سمیت دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری، ہلاکتوں کی تعداد 805 ہوگئی

چین سمیت دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری، ہلاکتوں کی تعداد 805 ہوگئی
February 9, 2020
ووہان (92 نیوز) چین سمیت دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 805 ہوگئی۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد سینتیس ہزار سے بڑھ گئی۔ کرونا وائرس قابو سے باہر ہوگیا، مزید 81 افراد کی جان لے لی، چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد803 ہوگئی، دنیا بھر میں 805ہوگئی، چینی حکام نے دو غیر ملکیوں کی بھی ہلاکت کی تصدیق کر دی، ایک کا تعلق امریکا ،،دوسرے کا جاپان سے ہے۔ صوبہ ہوبئی انتہائی گھمبیر صورتحال ہے، مہلک وائرس سے مزید 2 ہزار 147 افراد کو لپیٹ میں لے لیا، وائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد سینتس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایک ہزار چار سو انتالیس افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ فرانس میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 5 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سنگاپور میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر جاپان میں سب سے پہلے کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔