Thursday, April 18, 2024

چین سمارٹ فون فروخت کرنیوالی دنیا کی سب سے بڑی منڈی بن گئی

چین سمارٹ فون فروخت کرنیوالی دنیا کی سب سے بڑی منڈی بن گئی
October 28, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کو سمارٹ فون کی فروخت میں دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ دنیا بھر میں ایک کھرب چار ارب ڈالر مالیت کے سمارٹ فون فروخت ہوتے ہیں جبکہ صرف چین میں یہ رقم اکتیس ارب ستر کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں چینی سمارٹ فونز کی خریداری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور اس وقت چین دنیا بھر میں سمارٹ فون فروخت کرنے والی سب سے بڑی منڈی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ دنیا بھر میں سمارٹ فونز کی فروخت تقریباً ایک کھرب چار ارب ڈالر ہے جبکہ چین میں سمارٹ فونز کی فروخت اکتیس ارب ستر کرور ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ جرمن مارکیٹ ریسرچ کے ادارے جی ایف کے گروپ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چینی موبائل فونز کے استعمال کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور چین دنیا میں سمارٹ فون کی بڑی منڈی کے طور پر ابھر رہا ہے۔