Friday, April 26, 2024

چین: سالانہ ونٹر فشنگ مقابلے کا انعقاد

چین: سالانہ ونٹر فشنگ مقابلے کا انعقاد
January 18, 2018

بیجنگ (92 نیوز) چین میں سالانہ ونٹر فشنگ کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
اس ونٹر فشنگ کے دلچسپ مقابلے میں یخ بستہ موسم میں سیکڑوں ماہی گیر جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑنے پہنچ گئے۔
مقابلے میں چین کے مختلف صوبوں سے آئے چھ سو سے زائد ماہی گیروں نے شرکت کی اور ٹھٹھرتی سردی میں جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑ کر اس مقابلے کو خوب انجوائے کیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جو رنگ برنگی ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ مقابلے کا آغاز شرکا کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا جس نے فیسٹیول کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے۔


سالانہ عالمی آٹو شو: دوسری جانب امریکی شہر مشی گن میں سالانہ عالمی آٹو شو زور و شور ہوا۔

آٹو شو میں مرسیڈیز کمپنی کی جانب سے نئی ویگن کی رونمائی کی گئی۔
تقریب کی خاص بات اس کے مہمان خصوصی مشہور ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر تھے جن کی کاؤبوائے سٹائل میں انٹری نے حاضرین کو حیران کرڈالا۔