Saturday, May 11, 2024

چین زیر زمین جوہری میزائلو ں کا جال بنا رہا ہے، امریکا کا الزام

چین زیر زمین جوہری میزائلو ں کا جال بنا رہا ہے، امریکا کا الزام
July 29, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ چین زیر زمین جوہری میزائلو ں کا جال بنا رہا ہے۔

امریکی سائنسدانوں کی تنظیم فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سنکیانگ صوبے کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں سائلوزتعمیر کیے جا رہے ہیں، گانسو صوبے میں یومین کے صحرا میں جوہری میزائل داغنے کے 120 کے قریب زیر زمین ٹھکانے بنائے گئے ہیں۔

یومین سے شمال مغرب میں تقریباً 380 کلو میٹر دور ہامی کے علاقے میں اس کی طرح تعمیرات ابتدائی مراحل میں ہیں، یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور روس تخفیف اسلحہ کے مذاکرات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران چین کے مغربی حصہ میں دوسری 'سائلو فیلڈ'قائم کی گئی ہے۔