Tuesday, May 21, 2024

چین، روس، برطانیہ، امریکا، فرانس کا جوہری جنگ سے گریز پر اتفاق

چین، روس، برطانیہ، امریکا، فرانس کا جوہری جنگ سے گریز پر اتفاق
January 4, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) چین، روس، برطانیہ، امریکا، فرانس نے جوہری جنگ سے گریز پر اتفاق کرلیا۔

عالمی طاقتوں نے اقوام متحدہ سے جوہری معاہدے کے لیے آج ہونے والی کانفرنس اگست تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی طاقتوں نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پربھی اتفاق کیا، مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کے خطرات کوکم کرنا ہوگا۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اپنا ذمہ دارانہ کردار نبھائیں، جوہری جنگ کبھی نہیں جیتی جاسکتی ایسی جنگ شروع بھی نہیں کی جانی چاہیے۔

عالمی طاقتوں کی جانب سے مشترکہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور روس کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔