Saturday, April 20, 2024

چین : دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین خلائی مخلوق کی تلاش کیلئے سرگرم ہو گئی

چین : دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین خلائی مخلوق کی تلاش کیلئے سرگرم ہو گئی
September 26, 2016
شنگھائی (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی سکوپ نے چین کے جنوب مشرقی علاقے میں کام کا آغاز کر دیا۔ چین کا کہنا ہے کہ ریڈیو دوربین کی تنصیب کا مقصد کسی بھی سیارے پر مقیم خلائی مخلوق کو تلاش کرنا ہے۔ پانچ سو میٹر گول ریڈیو ٹیلی سکوپ گوانگزو کے پہاڑوں کے درمیان نصب کی گئی ہے۔ اب تک اس پر ایک اعشاریہ دو بلین یوآن (تقریباً 180 ملین ڈالرز) خرچہ آ چکا ہے۔ ریڈیو ٹیلی سکوپ 30 فٹ بال سٹیڈیمز جتنی جگہ میں سمائی ہے۔ اس کی ڈش پر چار ہزار 450 پینلز لگائے گئے ہیں جو خلائی مخلوق کی تلاش میں مدد دینگے۔ خیال رہے کہ چین نے خلائی تسخیر کیلئے اربوں ڈالر کے منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ چین نہ صرف 2020ءتک اپنا مستقل علیحدہ خلائی سٹیشن بنانا چاہتا ہے بلکہ چاند کی طرف مشن بھیجنے کیلئے بھی پرعزم ہے۔