Friday, May 3, 2024

چین : جوتے بنانے والی فیکٹری گر گئی،13 افراد ہلاک،30 سے زائد زخمی

 چین : جوتے بنانے والی فیکٹری گر گئی،13 افراد ہلاک،30 سے زائد زخمی
July 6, 2015
وینلنگ(ویب ڈٰیسک)چین کے شہر وینلنگ میں جوتے بنانے والی فیکڑی گر گئی،حادثے میں تیرہ افراد ہلاک،تیس سے زائد زخمی ہوگے،جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے مشرقی شہر میں جوتے کی فیکڑی گرگئی،واقعہ ہفتے کی شام کو پیش آیا،ریسکیوٹیمیں چالیس سے زائد افراد کو ملبے سے نکالنے میں کامیاب ہوگئیں،اور انھیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ وینلنگ حکام کے مطابق اتوار  کو  چار لاشیں ملبے سے ملیں ہیں،امدادی ٹیمیں ملبے کو ہٹارہی ہے،جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے،فیکڑی  کیسے گری ،اسکی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی،تحقیقاتی ٹیم حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے شواہد اکٹھے کررہی ہے۔