Friday, March 29, 2024

چین جانے والے حکومتی وفد کے کورونا ٹیسٹ کلیئر قرار

چین جانے والے حکومتی وفد کے کورونا ٹیسٹ کلیئر قرار
March 18, 2020
 بیجنگ (92 نیوز) صدر پاکستان عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین جانے والے حکومتی وفد کے کورونا ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیئے گئے۔ چین نے باضابطہ طور پر وزارت خارجہ کو مطلع کر دیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 16 اور 17 مارچ کو چین کا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا۔ چین روانگی سے قبل بھی صدر مملکت اور وفد کے اراکین وفد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ صدر مملکت اور وفد کے اراکین ابتدائی کورونا ٹیسٹ کلیئر آنے پر جہاز میں سوار ہوئے تھے۔ پاکستانی وفد کے دورہ چین سے واپسی پر دوبارہ خون کے نمونے اور سویب لئے گئے۔ صدر مملکت اور وفد کے اراکین کو بعد از ٹیسٹ کلیئر قرار دیا گیا۔