Thursday, April 25, 2024

چین جان بوجھ کر وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہے تو نتائج بھگتنا ہونگے، ٹرمپ

چین جان بوجھ کر وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہے تو نتائج بھگتنا ہونگے، ٹرمپ
April 19, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس سے تباہ کاریوں پر امریکی صدر نے چین کو تنبیہ کردی، ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ چین جان بوجھ کر وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہے تو اس کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ غلطی تھی تو غلطی غلطی ہوتی ہے، چین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد پر بھی شک ہے۔ ادھر ووہان نیشنل بائیو سیفٹی لیبارٹری کے ڈائریکٹر نے وضاحت میں کہا کہ وائرس کی ووہان میں لیبارٹری میں تیاری کی خبریں بے بنیاد ہیں۔