Friday, April 19, 2024

چین بھر میں قومی دن کے حوالے سے مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

چین بھر میں قومی دن کے حوالے سے مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری
October 2, 2018
بیجنگ ( 92 نیوز ) چین بھر میں قومی دن کے حوالے سے مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔آسمان کہیں آتش بازی تو کہیں روشنیوں کے مظاہروں سے نہاگیا ، کہیں کنسرٹس سمیت مختلف مقابلوں  کابھی انعقاد کیا گیا۔ چین کے تمام بڑے شہروں میں خصوصی لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا، ملک کی تمام بلندوبالا عمارتوں کو روشنیوں سے نہلا دیاگیا۔ ہانک کانگ میں بھی چین کے قومی دن کے حوالے سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیاگیا ، آسمان 23 منٹ تک آتش بازی کےرنگوں سے جگمگاتا رہا۔ قومی دن کے موقع پر مختلف مقابلوں کا بھی انعقاد کیاگیا،جن میں شہریوں نے بھی بھرپور حصہ لے کر خوشیوں کا مزہ دوبالا کیا۔ چین میں قومی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا سلسلہ کل تک جاری رہےگا جبکہ اس موقع پر سات روزہ چھٹیوں کا بھی اعلان کیاگیاہے۔