Tuesday, April 16, 2024

پاکستان سمیت افغانستان کے ہمسایہ ملکوں میں انٹیلی جنس شیئرنگ کا میکنزم تیار

پاکستان سمیت افغانستان کے ہمسایہ ملکوں میں انٹیلی جنس شیئرنگ کا میکنزم تیار
September 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چین، ایران، روس، تاجکستان کے انٹیلی جنس چیفس کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ قازقستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے انٹیلی جنس چیفس بھی شریک ہوئے۔

ملاقات ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی میزبانی میں ہوئی۔ اہم عالمی اور علاقائی ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس کی ملاقات میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطےمیں دیرپا امن وسلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق کیا گیا۔ انٹیلی جنس شیئرنگ کا میکنزم بھی تیار کر لیا گیا۔

تجزیہ کاروں نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کو اہم قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات خطے کے مستقبل کا تعین کرے گی۔ اس ملاقات کے بعد امن کی راہ ہموار ہو گی اور افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کے راستے بند ہو جائیں گے۔