Thursday, April 25, 2024

چین اور دنیا بھر میں مقیم چینی افراد اپنا قومی دن جوش و جذبے سے منا رہے ہیں

چین اور دنیا بھر میں مقیم چینی افراد اپنا قومی دن جوش و جذبے سے منا رہے ہیں
October 1, 2018
بیجنگ (92 نیوز) یکم اکتوبر عوامی جمہوریہ چین کے عوام کیلئے خوشیوں کا پیغام لاتا ہے۔ آج  چین اور دنیا بھر میں مقیم چینی افراد اپنا قومی دن جوش و جذبے اور وقار سے منارہے ہیں۔ یکم اکتوبر 1949 وہ دن ہے جب ماؤزے تنگ نے چین کی آزادی کا اعلان کیا تھا۔ چین کے قومی دن کے موقع پر بیجنگ سمیت ملک کے مختلف شہروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے خصوصی تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قومی دن کے موقع پر چین کے دارلحکومت بیجنگ میں تیان من سکوائر پر پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی جبکہ فوجی دستوں کی جانب سے خصوصی پریڈ بھی منعقد کی گئی۔ انہتر سال پہلے خانہ جنگی کے اختتام پر عوامی جمہوریہ چین نے آج ہی کے دن آزادی حاصل کی تھی جس کے بعد وہ مختلف مراحل سے گزرا اور ترقی کی منازل طے کرتا رہا۔ جشن آزادی اگلے تین روز تک جاری رہے گا جبکہ اس موقع پر سات روزہ چھٹیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔