Tuesday, May 21, 2024

چین اور بھارت کا ہمالیہ کی سرحد پر مزید فوج نہ بھیجنے ، کشیدگی کم کرنیکا فیصلہ

چین اور بھارت کا ہمالیہ کی سرحد پر مزید فوج نہ بھیجنے ، کشیدگی کم کرنیکا فیصلہ
September 23, 2020

بیجنگ ( 92 نیوز) چین اور بھارت نے ہمالیہ کی سرحد پر مزیدفوج نہ بھیجنے، صورتحال کو مزیدکشیدہ ہونےسے روکنے اور سرحد پریکطرفہ طورپرصورتحال نہ بدلنے پر اتفاق کرلیا۔

چین کے وزیر دفاع نے کہاہے کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران کی  ملاقات میں دونوں ممالک نے غلط فہمیوں سے گریز کرنے اورسرحد پر یکطرفہ طور پر صورتحال نہ بدلنے پراتفاق کیا ہے۔

دونوں ممالک نے ملٹری کمانڈر لیول میٹنگ کا ساتواں راؤنڈ جلد منعقد کرنے پربھی اتفاق کیا ہے ۔ لداخ میں تبت کے قریب ہزاروں انڈین اور چینی فوجی اہلکار جمع ہیں۔

دونوں ممالک 15 جون کی خونریزجھڑپ  کےبعدسے صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔