Friday, April 19, 2024

چین اور بھارت میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی

چین اور بھارت میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی
July 2, 2020

بیجنگ ( 92نیوز)  چین اور بھارت میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی ، سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، برازیل میں ہولناک طوفان کی زد میں آکر نو افراد ہلاک ہوگئے۔

چین اور بھارت میں مون سون نے تباہی مچا دی ، چین کے 13 صوبوں میں ہولناک سیلاب کی وجہ سے 97 ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہے ، اب تک 78 افراد ہلاک اور 12 لاکھ سے زائد بے گھرہوچکے ہیں جبکہ ملکی معیشت کوبھی چھتیس ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

بھارت کی مشرقی اور وسطی ریاستوں میں بھی مون سون کی طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کردی گئی، سب سے زیادہ متاثرہ ریاست آسام میں متعدد دریاؤں میں طغیانی آچکی ہے۔ سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تینتیس افراد ہلاک ہوئے ہیں ،سیلاب کی وجہ سے پندرہ لاکھ افراد متاثرہورہے ہیں۔

برازیل کی ریاست سانتا کاتارینا میں ہولناک طوفان نے تباہی مچادی ، سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہر شے کو تہس نہس کرڈالا ، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ، بجلی کے کھمبے بھی گرگئے ، جس کی وجہ سے پندرہ لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے ۔مختلف حادثات میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔