Tuesday, April 23, 2024

چین اور انڈونیشیا کے درمیان 28.8 بلین ڈالر مالیت کا سواپ سمجھوتہ طے پا گیا

چین اور انڈونیشیا کے درمیان 28.8 بلین ڈالر مالیت کا سواپ سمجھوتہ طے پا گیا
November 23, 2018
بیجنگ (اے پی پی) چین اور انڈونیشیا کے درمیان 200 بلین ین تقریباً 28.8 بلین ڈالر مالیت کا سواپ سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ چین کے نشریاتی ادارے کے مطابق چین کے مرکزی بینک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی منڈی کے استحکام کے دوام میں سہولت کے لئے 28.8 بلین ڈالر مالیت کے سواپ سمجھوتے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔ یہ سمجھوتہ آئندہ 3 سال تک قابل قبول ہو گا اور دونوں فریقین کی خواہش پر سمجھوتے کی مدت میں توسیع کی جا سکے گی۔