Thursday, May 2, 2024

چین: 2017ء میں اقتصادی شرح نمو کا ہدف 6.5 فیصد مقرر

چین: 2017ء میں اقتصادی شرح نمو کا ہدف 6.5 فیصد مقرر
March 5, 2017

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے سال دوہزار سترہ میں اقتصادی شرح نموکاہدف چھے اعشاریہ پانچ فیصد مقرر کر دیا۔ نئے سال کیلئے اقتصادی شرح نمو کا ہدف پچھلے سال کی مقررہ شرح سے کم رکھا گیا ہے ۔ سال دوہزار سولہ میں شرح نمو کا ہدف سات فیصد مقرر کیا گیا لیکن معیشت کا فروغ چھے اعشاریہ سات کی شرح سے ہوا۔

سال دوہزار سولہ میں دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی شرح نمو ربع صدی میں سب سے کم رہی۔ چین کی مجموعی قومی پیداوار میں چھے اعشاریہ پانچ فیصد اضافے کا امکان ہے۔ چینی وزیراعظم نے نیشنل پیپلز کانگرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی معیشت کا حجم دوہزار بیس تک دوگنا ہونے کا امکان ہے۔