Friday, April 26, 2024

چیمپئنزلیگ،ریال میڈرڈ کو سی ایس کے ماسکو کے ہاتھوں شکست

چیمپئنزلیگ،ریال میڈرڈ کو سی ایس کے ماسکو کے ہاتھوں شکست
October 3, 2018
لندن (92 نیوز) چیمپئنز لیگ میں ریال میڈرڈ کو سی ایس کے اے ماسکو  کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست  کا سامنا کرنا پڑا ، ماسکو نے ریال میڈرڈ کو ایک صفر سے شکست دی ، دوسرے میچ میں یوینٹس نے ینگ بوائز کو تین صفر سے  مات دی۔ چیمپئنز لیگ کا میلہ شورو زور سے جاری ہے ، ریال میڈرڈ کو اپ سیٹ شکست کا سامناکرناپڑا ، سی ایس کے ماسکو نے ریال میڈرڈ کو ایک صفر سے دھول چٹائی ۔ رشین کلب نے کھیل کے آغاز سے ہی  حریف ٹیم پر دھاک بٹھائے رکھی ، میچ کے دوسرے منٹ میں  نکولا ولاسک نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ پہلے ہاف  میں ریال میڈرڈ گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ، دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ نے میچ میں واپسی کی بھر پور کوشش کی  لیکن ناکام رہی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں  گول اسکور نہ کر سکیں،سی ایس کے ماسکو نے ایک صفر سے میچ میں کامیابی  حاصل کی۔ دوسرے میچ میں یوینٹس نے ینگ بوائز کو   تین صفر سے شکست دی۔