Saturday, April 27, 2024

چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے لئے گرین شرٹس کا کیمپ لگ گیا

چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے لئے گرین شرٹس کا کیمپ لگ گیا
May 20, 2018
لاہور ( 92 نیوز) چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے لئے گرین شرٹس کا کیمپ لگ گیا، کھلاڑیوں نے بڑے امتحان کے لئے مشقوں کا آغاز کردیا، قومی ٹیم دو مرحلوں میں ٹریننگ کرے گی، دلچسپ ایونٹ 23 جون سے یکم جولائی تک کھیلا جائے گا ۔ ہالینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کا بڑا امتحان،قومی ہاکی ٹیم کا پریکٹس کیمپ لگ گیا، کھلاڑیوں نے مشقوں کا آغاز کر دیا ،گرین شرٹس دو مرحلے میں ٹریننگ کریں گے ۔ کیمپ میں ہیڈ کوچ راولنٹ اولٹمینز ٹیم منیجر حسن سردار، کوچز محمد ثقلین اور ریحان بٹ اور آسٹریلوی ٹرینر بھی موجود ہوں گے۔ دلچسپ ایونٹ میں قومی ٹیم  کی کمان رضوان سینئر سنبھالیں گے ،چیمپئنز ٹرافی کا دلچسپ ایونٹ 23 جون سے یکم جولائی تک کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی ، چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی اور سب سے بڑے معرکے   میں  پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 جون کو مدمقابل ہوگی۔