Thursday, April 25, 2024

چیمپئنز ٹرافی کی جیت موومنٹ آف دی ائیر، حسن علی ایمرجنگ پلیئر 2017 قرار

چیمپئنز ٹرافی کی جیت موومنٹ آف دی ائیر، حسن علی ایمرجنگ پلیئر 2017 قرار
January 18, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) آئی سی سی  نے 2017 ایوارڈز کا اعلان کردیا ۔ پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں جیت مومنٹ آف دی ایئر اور حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا ۔  آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر جبکہ ویرات کوہلی  ون ڈے کرکٹرآف دی ایئر قرار پائے ۔

آئی سی سی نے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کر دیا ، چیمپئنز ٹرافی 2017 میں گرین شرٹس کی کامیابی کی دھوم 2018 میں بھی برقرار رہی

پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں جیت کو سال کا بہترین لمحہ قرار دیا گیا ۔

چیمپئنز ٹرافی میں 13 وکٹیں لینے والے حسن علی ایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے ۔

بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔  اسٹار بلے باز نے 2017 میں سے 6 سنچریاں بنائیں اور 202 ون ڈے میچزمیں 55.74 کی اوسط سے بیٹنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئرقرار پائے ۔ شہرہ آفاق کرکٹر نے 2017 میں 6 سنچریاں اور تین نصف سنچریاں اسکور کیں  ۔

بھارت کے یویندرز چہل کو ٹی 20 پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ۔  افغانستان کے راشد خان بہترین ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر قرار پائے ۔

جنوبی افریقہ کے ایراسمس نے مسلسل دوسرے سال بہترین امپائر کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔