Friday, May 3, 2024

چیمپئنز ٹرافی میں ہاکی ٹیم کی کامیابی،غیرملکی کوچ نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

چیمپئنز ٹرافی میں ہاکی ٹیم کی کامیابی،غیرملکی کوچ نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
May 22, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ نے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے سوال پر ہاتھ کھڑے کردیے،تاہم ایشین گیمز میں بہتر کارکردگی دکھاکر اولمپکس تک رسائی کیلئے پُر امید ہیں ۔ مینجر حسن سردار کی رائے بھی مختلف نہیں۔ گرم موسم میں سخت تربیت،سخت مقابلہ،ایبٹ آباد کے فٹنس کیمپ کےبعد کراچی کے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس جاری ہے۔ غیر ملکی ہیڈ کوچ رولنٹ اونٹمنٹ کہتے ہیں ایشین گیمز جیت کر اولمپکس کی فلائٹ کنفرم کروانا چاہتے ہیں ، مینجر حسن سردار بھی ہیڈ کوچ سے متفق نظر آئے اور کہا کہ کھلاڑی فتح کی نیت سے ہی میدان میں اترتا ہے۔ فنڈز کی کمی کے باوجود پی ایچ ایف نے قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کیلئے مزید دو غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں، ڈچ شارٹ کارنر اسپیشلسٹ بریم لومنز پنالٹی کارنر اور ڈینس فینڈر گول کیپنگ کے گر سکھائیں گے۔