Friday, April 26, 2024

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے آج پاکستان کا پہلا امتحان شروع، ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے آج پاکستان کا پہلا امتحان شروع، ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت
July 11, 2015
دمبولا (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جا رہی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں شروع ہونے والا ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر سکواڈ سرفراز احمد، احمدشہزاد، انور علی، اسدشفیق، بابراعظم، بلال آصف، احسان عادل، امداد وسیم، محمد حفیظ، محمد عرفان، محمد رضوان، مختار احمد، راحت علی، شعیب ملک اور یاسر شاہ میں سے منتخب ہو گا۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت اے ڈی میتھیوز کریں گے۔ واضح رہے کہ اگر پاکستان نے 2016ءمیں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنی ہے تو اسے سری لنکا کو ون ڈے میچوں کی سیریز میں شکست دینا ہو گی۔