Thursday, April 25, 2024

چیمپئنز ٹرافی 2017ءکے شیڈول کا اعلان‘ پاک بھارت ٹیمیں 4 جون کو ٹکرائیں گی

چیمپئنز ٹرافی 2017ءکے شیڈول کا اعلان‘ پاک بھارت ٹیمیں 4 جون کو ٹکرائیں گی
June 1, 2016
دبئی (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ٹھیک ایک سال پہلے دو ہزار سترہ کی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ شو پیس ایونٹ یکم جون سے اٹھارہ جون تک انگلش سرزمین پر کھیلا جائےگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت چار جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق باہمی سیریز ہو نہ ہو۔ اگلے سال پاک بھارت میچ ضرور ہو گا۔ آئی سی سی نے انگلینڈ میں ہونےوالی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاک بھارت ٹاکرا چار جون کو برمنگھم میں ہو گا۔ گرین شرٹس سات جون کو جنوبی افریقا اور بارہ جون دو ہزار سترہ کو سری لنکا سے زور آزمائی کریں گے۔ پاکستان‘ بھارت‘ سری لنکا اور جنوبی افریقا کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ گروپ اے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں ہوں گی۔ ایونٹ کے سیمی فائنل چودہ اور پندرہ جون کو ہوں گے جبکہ فائنل معرکہ اٹھارہ جون دو ہزار سترہ کو اوول میں کھیلا جائےگا۔