Friday, April 26, 2024

چیمپئنز لیگ ، کوارٹر فائنل میں ٹوٹنہم نے مانچسٹر سٹی کو ایک صفر سے شکست دے دی

چیمپئنز لیگ ، کوارٹر فائنل میں ٹوٹنہم نے مانچسٹر سٹی کو ایک صفر سے شکست دے دی
April 10, 2019

 لندن (92 نیوز) چیمپئنز لیگ میں کوارٹر فائنل کے بڑے مقابلے میں ٹوٹنہم نے مانچسٹر سٹی کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

 چیمپئنز لیگ میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور کوارٹر فائنلز کی فرسٹ لیگ میں لیورپول اور ٹوٹنہم نے اپنے اپنے ہوم گراؤنڈ میں میچز جیت لیے۔

 وائٹ ہارٹ لین میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی نے میچ کا جارحانہ آغاز کیا۔ 12 ویں منٹ میں سٹی کو پینلٹی پر گول کرنے کا سنہری موقع ملا مگر اگویرو کی کک کو ٹوٹنہم نے روک لیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

 دوسرے ہاف میں ٹوٹنہم نے شاندار کھیل پیش کیا اور 78 ویں منٹ میں سن SON نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

 دوسرے کوارٹر فائنل میں لیورپول نے ایک آسان مقابلے کے بعد ایف سی پورٹو کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ لیورپول کی جانب سے نبی  اور فرمینو نے گول اسکور کیے۔