Monday, May 13, 2024

چیمپئنز لیگ میں بڑا اپ سیٹ، جرمن کلب آر پی لیپزگ سے شکست کھا گیا

چیمپئنز لیگ میں بڑا اپ سیٹ، جرمن کلب آر پی لیپزگ سے شکست کھا گیا
March 11, 2020
لندن ( 92 نیوز) چیمپئنز لیگ فٹبال میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، انگلش کلب ٹوٹنہم ہاٹ سپر پری کوارٹرفائنل میں جرمن کلب آرپی لیپزگ کے ہاتھوں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ چیمپئنز لیگ میں  لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرپی لیپزگ نے ابتدا ہی سے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط کرلی  ، فاتح ٹیم کے مارسل سبزر نے پہلے ہاف کے دسویں اور اکیسویں منٹ میں دو گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف  میں ٹوٹنہم نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہا۔87ویں منٹ میں فورسبرگ نے تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت کنفرم کردی۔مارسل سبزر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔