Friday, April 26, 2024

چیمپئنز لیگ فٹبال ،یوونٹس نے مانچسٹریونائیٹڈ کو شکست دیدی

چیمپئنز لیگ فٹبال ،یوونٹس نے مانچسٹریونائیٹڈ کو شکست دیدی
October 24, 2018
لندن  ( 92 نیوز) چیمپئنز لیگ فٹبال میں سنسنی اور ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ،گروپ ایچ کے اہم معرکے میں یوونٹس نے مانچسٹریونائیٹڈ کے خلاف  ایک صفر سے کامیابی سمیٹی ،فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول ڈے بالا نے اسکور کیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے ،17ویں منٹ میں ڈے بالا نے شاندار گول داغ کر  یوونٹس کو برتری دلائی  ۔ دوسرے ہاف میں کھیل میں مزید تیزی  آئی اور دونوں ٹیموں نے گول کرنے کےلیے خوب جان لڑائی مگر کوئی بھی ٹیم مزید گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی ۔ امریکی خاتون کو ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنے کرنے والے رونالڈو بھی گیند کو جال کی راہ نہ دکھا پائے  ،   مقررہ وقت تک یوونٹس نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے میدان مارا۔