Thursday, April 25, 2024

چیمپئنز لیگ فٹبال ، ٹوٹنہم اور لیورپول نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

چیمپئنز لیگ فٹبال ، ٹوٹنہم اور لیورپول نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
April 18, 2019

 لندن (92 نیوز) چیمپئنز لیگ فٹبال میں ٹوٹنہم اور لیورپول نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 اتحاد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی نے چار تین سے میچ اپنے نام کیا مگر اویے گولز پر ٹوٹنہم بازی لے گیا۔

 دونوں ٹیموں نے میچ کا جارحانہ آغاز کیا۔ چوتھے منٹ میں رحیم سٹرلنگ نے گول کر کے سٹی کو برتری دلا دی۔

 ٹوٹنہم کے کھلاڑی سن نے ساتویں اور دسویں منٹ میں دو گول داغ کر ٹوٹنہم کا پلڑا بھاری کر دیا۔

11 ویں منٹ میں برنارڈو سلوا نے گول کر کے ٹوٹنہم کی برتری ختم کر دی۔  21 ویں منٹ میں سٹرلنگ نے سٹی کی جانب سے تیسرا گول اسکور کر دیا۔

 دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا۔ دونوں ٹیموں نے مزید ایک ایک گول اسکور کیا۔ پہلی لیگ LEG کا ایک گول ٹوٹنہم کی جیت کا سبب بنا اور سپرز نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

 ایک اور میچ میں لیورپول نے ایف سی پورٹو کو چار ایک سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سادیو مانے، محمد صلاح اور فرمینو نے گول اسکور کیے۔

 سیمی فائنل میں لیورپول کا مقابلہ بارسلونا اور ٹوٹنہم کا مقابلہ اے جیکس سے ہو گا۔