Monday, September 16, 2024

چیمپئنز لیگ فٹبال ، لیورپول نے ایف پورٹو کو 5 گولز سے ہرا دیا

چیمپئنز لیگ فٹبال ، لیورپول نے ایف پورٹو کو 5 گولز سے ہرا دیا
February 15, 2018

پورٹو (92 نیوز) چیمپئنز لیگ فٹبال میں لیورپول نے ایف پورٹو کو صفر کے مقابلے میں 5 گولز سے ہرا دیا ۔
چیمپئنز لیگ فٹبال میں ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ۔
اہم میچز میں لیور پول نے ایف سی پورٹو جبکہ ریال میڈرڈ نے پیرس سینٹ جرمن کی ٹیم کے ارمان خاک میں ملا دیے ۔
پہلے مقابلے میں لیورپول اور ایف سی پورٹو کے درمیان زور کا جوڑ پڑا ۔
لیورپول کی ٹیم آغاز سے اختتام تک چھائی رہی جبکہ لیورپول نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے صفر کے مقابلے میں پانچ گولز سے کامیابی سمیٹ لی ۔
دوسرے معرکے میں ریال میڈرڈ کی ٹیم پیرس سینٹ جرمن کیخلاف میدان میں اتری ۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے ۔
پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا ۔
دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ کا جادو سر چڑھ کر بولا اور مزید دو گول داغ کر فتح کا جھنڈا گاڑا ۔
فاتح ٹیم کیجانب سے اسٹار کھلاڑی رونالڈو نے دو بار گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔