Saturday, April 20, 2024

چیمپئنز لیگ فٹبال سیمی فائنل میں لیورپول کی روما کو شکست

چیمپئنز لیگ فٹبال سیمی فائنل میں لیورپول کی روما کو شکست
April 25, 2018
لندن ( 92 نیوز ) چیمپئنز لیگ فٹبال کے سیمی فائنل فرسٹ لیگ میں لیور پول نے روما کو 2-5 سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم کی جانب سے محمد صلاح نے دو گول اسکور کئے۔ چمپئینز لیگ میں سیمی فائنل مرحلے کا آغاز ہو گیا ، پہلے سیمی فائنل میں روما اور لیور پول میں زور کا جوڑ پڑا جس میں لیور پول نے روما کو دو کے مقابلے میں 5 گول سے دھول چٹائی۔ میزبان ٹیم کھیل کے آغاز سے ہی چھائی رہی اور پہلے ہاف میں دو گول اسکور کر کے پوزیشن مستحکم بنا لی، دوسرے ہاف میں روما کی ٹیم نے  واپسی کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی ۔ دوسرے ہاف میں مہمان ٹیم نے دو گول اسکور کیے لیکن لیور پول نے 3 گول داغ کر فتح یقینی بنا لی۔ لیور پول کی جانب سے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے دو گول اسکور کیے۔