Monday, April 22, 2024

چیمپئنز لیگ فائنل‘ رئیل میڈرڈ اور اٹلیٹکو تاریخ رقم کرنے آج میدان میں اتریں گے

چیمپئنز لیگ فائنل‘ رئیل میڈرڈ اور اٹلیٹکو تاریخ رقم کرنے آج میدان میں اتریں گے
May 28, 2016
میڈرڈ (ویب ڈیسک) یورپ کے سب سے بڑے کلب ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ سٹارز سے سجی ریئل میڈرڈ کی ٹیم گیارہویں بار ٹرافی جیتنے کے لیے فیورٹ ہے تو اٹلیٹکو میڈرڈ بھی پہلی بار ٹائٹل جیتنے کا خواب لیے میدان میں اترے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز لیگ کا تاج آخر کس کے سر سجے گا ؟ فیصلہ آج ہو گا۔ فائنل معرکے میں سپین کے ریئل میڈرڈ اور اٹلیٹکو میڈرڈ ٹرافی کی جنگ لڑیں گے۔ ریئل میڈرڈ کو سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور گیرتھ بال جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ رنالڈو چیمپئینز لیگ میں سب سے زیادہ ترانوے گول کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ادھر اینٹونی گریزمین اور ڈیگو گوڈن اٹلیٹکو کو پہلی بار ٹرافی دلانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ ریئل میڈرڈ نے سب سے زیادہ دس بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت رکھا ہے جبکہ اٹلیٹکو میڈرڈ دو بار فائنل میں پہنچنے کے باوجود ٹرافی کے حصول میں ناکام رہا ہے۔