Friday, April 26, 2024

چیمپئنز لیگ ، بارسلونا نے پی وی ایس کے خلاف میدان مارا

چیمپئنز لیگ ، بارسلونا نے پی وی ایس کے خلاف میدان مارا
November 29, 2018
لندن (92 نیوز) چیمپئنز لیگ  میں زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارسلونا نے پی وی ایس کے خلاف میدان مارا۔ پی ایس جی نے لیورپول کے خلاف کامیابی سمیٹی۔ گروپ بی کے میچ میں اسپینش کلب بارسلونا نے پی وی ایس کے خلاف دو ایک سے میدان مارا۔ بارسلونا کی طرف سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور جیراڈ پی کے نے گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ گروپ بی کے ایک اور اہم مقابلے میں  انگلش کلب ٹوٹنہم نے انٹر میلان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ ٹوٹنہم کی طرف سے میچ کا واحد گول  ایرکسن نے کھیل کے 80 ویں منٹ میں کیا۔ گروپ سی کے سنسنی سے بھرپور میچ میں لیورپول اور پی ایس جی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔ پی ایس جی نے دو ایک سے مقابلہ اپنے نام کیا۔ پی ایس جی کی طرف سے برناٹ اور برازیلین اسٹار نیمار نے گول اسکور کیے۔