Monday, May 13, 2024

چیمپئنز لیگ ، اتلیٹیکو میڈرڈ نے رونالڈو کی ٹیم کو شکست دیدی

چیمپئنز لیگ ، اتلیٹیکو میڈرڈ نے رونالڈو کی ٹیم کو شکست دیدی
February 21, 2019
لندن (92 نیوز) چیمپئنز لیگ کے راؤنڈ آف 16 میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں جہاں اسپین کے کلب اتلیٹیکو میڈرڈ نے رونالڈو کی ٹیم یوونٹس کو دو صفر سے  ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی نے جرمن کلب شالکے کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے میدان مارا۔ چیمپئنز لیگ فٹبال کا میلہ پوری آب و تاب سے جاری ہے ،راؤنڈ آف 16 میں زبردست مقابلے ہوئے جن میں  کوارٹر فائنلز میں رسائی کے لیے ٹیموں نے سرتوڑ کوششیں کیں ۔ مانچسٹر سٹی نے شالکے زیرو فور کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا، سٹی نے میچ کا اچھا آغاز کیا اور 18 ویں منٹ میں اگویرو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔ میچ کے 38 ویں منٹ میں میزبان ٹیم شالکے نے پینلٹی اسٹروک پر گول کر کے میچ کا اسکور ایک ایک کر دیا، پہلے ہاف کے آخری لمحات میں شالکے نے دوسرا گول کر کے میچ میں برتری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں سٹی نے شاندار کم بیک کیا اور دو گول اسکور کر کے میچ دو کے مقابلے میں تین گول سے اپنے نام کیا۔ اسپین میں کھیلے گئے میچ میں اتلیٹیکو میڈرڈ نے یوونٹس کو دو صفر سے ہرا دیا، رونالڈو کی یوونٹس ایک بھی گول اسکور نہ کر سکی۔