Saturday, May 18, 2024

چیمپئنز فٹبال لیگ ، بائرن میونخ نے پیرس سینٹ جرمن کو شکست دیدی

چیمپئنز فٹبال لیگ ، بائرن میونخ نے پیرس سینٹ جرمن کو شکست دیدی
December 6, 2017

لندن ( 92 نیوز ) چیمپئنز لیگ فٹبال میں اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں ۔ گروپ بی کے اہم میچ میں بائرن میونخ نے پیرس سینٹ جرمن کو ایک کے مقابلے تین گولز سے ہرا دیا ۔ گروپ سی میں چیلسی اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔
چیمپئنز لیگ فٹبال کا دلچسپ ایونٹ زور شور سے جاری ہے ٹائٹل کے حصول کے لیے تمام ٹیمیں خوب جان لڑانے میں مصروف ہیں ۔ گروپ بی کے اہم معرکے میں بائرن میونخ اور پیرس سینٹ جرمن کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں ۔ پہلے ہاف کے اختتام تک بائرن میونخ کو صفر کے مقابلے میں 2 گولز سے برتری حاصل تھی ۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں پیرس سینٹ جرمن کی ٹیم نے 1 گول اسکور کرکے برتری کم کر دی ۔
لیکن کچھ ہی لمحات بعد بائرن میونخ کے اسٹار کھلاڑی ٹولیسو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ،بائرن میونخ نے ایک کے مقابلے میں 3 گولز سے میدان مارا ۔
گروپ سی کے ایک اور میچ میں چیلسی اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا ۔