Sunday, May 5, 2024

چیلنجوں کا مقابلہ کرتے بہت سفر طے کرلیا،اب پاکستان ہرصورت ابھرے گا، آرمی چیف

چیلنجوں کا مقابلہ کرتے بہت سفر طے کرلیا،اب پاکستان ہرصورت ابھرے گا، آرمی چیف
November 15, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چیلنجز کا مقابلہ کرتے بہت سفر طے کر لیا۔ اب ان شاء اللہ پاکستان عرو ج حاصل کریگا۔ ہمیں ایک قوم کی مانند متحد اور مکمل پُر عزم رہنے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا اس موقع پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولوایشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن بھی ہمراہ تھے۔ آرمی چیف نے جاری تربیتی اُمور کا جائزہ لیا۔ افسران و جوانوں سے ملاقات میں ان کے عزم و حوصلہ اور تربیتی معیار کو سراہ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے خطاب میں پاکستان کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ مغربی سرحد پر جاری اُمور اور داخلی ذمہ داریوں کے باوجود روایتی خطرات سے کسی صورت پہلو تہی نہیں کرسکتے۔

آرمی چیف نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات دوہرائے اور کہا”دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی،ریاستی اداروں کو ہمہ وقت ملک کے بہترین مفاد میں کام جاری رکھنا چاہیے۔ ہم نے چیلنجز کا مقابلہ کرتے بہت سفر طے کر لیا۔ اب انشاءاللہ پاکستان عرو ج حاصل کریگا۔