Saturday, April 27, 2024

چیلسی کے میڈفیلڈر جورجنیونے یوئیفا مینز پلئیر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

چیلسی کے میڈفیلڈر جورجنیونے یوئیفا مینز پلئیر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا
August 27, 2021 ویب ڈیسک

استنبول (92 نیوز) چیلسی کے میڈفیلڈر جورجنیونے یوئیفا مینز پلئیر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا۔

یوئیفا پلیئر آف دی ایئر میں مانچسٹر سٹی کے کیون ڈی برائن اور چیلسی کے گولو کانٹے کے نام شامل تھے، جورجنیو نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 175 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے یوئیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

جورجنیو یوئیفا چیمپئنز لیگ کی فاتح ٹیم چیلسی اور یورو کپ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم اٹلی کا حصہ تھے۔

ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی چوتھے نمبر پر رہے، یوئیفا ویمن پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ الیکسیا پوٹیلس کے نام رہا۔