Thursday, April 18, 2024

چیلسی کی ٹیم یوئیفا چیمپئنز لیگ کی چیمپئن بن گئی

چیلسی کی ٹیم یوئیفا چیمپئنز لیگ کی چیمپئن بن گئی
May 30, 2021

لندن (92 نیوز) چیلسی کی ٹیم یوئیفا چیمپئنز لیگ کی چیمپئن بن گئی۔ پرتگال میں کھیلے گئے فائنل میں مانچسٹر سٹی کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

یورپ میں چیلسی نے فٹبال پر ایک بار پھر بادشاہت حاصل کر لی۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا تاج چیلسی نے اپنے سر سجا لیا۔ چیلسی نے فائنل میں مانچسٹر سٹی کو ایک صفر سے شکست دی۔

پرتگال کے شہر پورٹو میں یورپ  میں فٹبال پر حکمرانی  کے لیے دو بڑے انگلش کلبز  چیلسی اور مانچسٹر سٹی  مد مقابل ہوئے۔ کھیل کے آغاز پر ہی  دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

میچ کے پہلے ہاف کے اختتام  سے چند منٹ قبل چیلسی کی جانب سے کائی ہیورٹز نے گیند کو جال میں پھینک کر  برتری حاصل کر لی۔

دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے میچ میں واپسی کی بھر پور کوشش کی لیکن کوئی گول کرنے میں کامیاب  نہ ہو سکی۔ مقررہ وقت تک چیلسی کی ٹیم بھی مزید کوئی گول اسکور نہ کر سکی ۔ چیلسی نے ایک صفر سے میچ جیت کر دوسری بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ چیلسی کی جیت پر مداحوں نے بھر پور جشن منایا۔