Wednesday, April 24, 2024

چیلسی نے بارنسلے کو چھ صفر سے شکست دے دی

چیلسی نے بارنسلے کو چھ صفر سے شکست دے دی
September 24, 2020

لندن ( 92 نیوز) ای ایف ایل کپ  کے تیسرے راؤنڈ کے دلچسپ مقابلے جاری ،  چیلسی نے بارنسلے کو چھ صفر سے شکست دے دی ،فاتح ٹیم کی جانب سے کائی ہورٹز نے شاندار ہیٹرک کی۔

چیلسی  نے ای ایف ایل کپ کے چوتھے راؤنڈ میں کوالیفائی کر لیا ، کائی ہورٹز کی شاندار ہیٹرک کی بدولت  چیلسی نے بارنسلے  کو چھ صفر سے شکست دے دی۔

چیلسی کی ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دھاک بٹھائی رکھی ،19ویں منٹ میں تیمی ابراہم  نے گول داغ کر  چیلسی کو برتری دلائی۔

28ویں منٹ میں کائی ہورٹز   نے  گیند کو جال  کی راہ دکھا کر ٹیم کے حصے میں ایک اور گول شامل کردیا،ہلے ہاف میں چیلسی کی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل رہی۔

دوسرے ہاف میں بھی چیلسی نے شاندار کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر خوب حملے  کیے،کائی ہورٹز  نے دوسرے ہاف میں دو گول اسکور کرکے  ہیٹرک مکمل کی،مزید چار گول کے ساتھ چیلسی نے بارنسلے کو چھ، صفر سے شکست دے دی۔