Saturday, April 27, 2024

چیلسی ایک بار پھر ایف اے کپ فٹبال کی فاتح بن گئی

چیلسی ایک بار پھر ایف اے کپ فٹبال کی فاتح بن گئی
May 20, 2018
لندن ( 92 نیوز) چیلسی ایف اے کپ فٹبال کی نئی فاتح ٹیم بن گئی  ،   بلیو شرٹس نے فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کیخلاف صفر کے مقابلے میں ایک گول سے میدان مارا ۔ واحد گول ہیزارڈ نے اسکور کیا، چیلسی نے آٹھویں بار ایف اے کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، چیمپئنز نے خوب جشن منایا ۔ چیلسی کی ٹیم نے ایف اے کپ فٹبال کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا ، فیصلہ کن معرکے میں بلیو شرٹس اور مانچسٹریونائیٹڈ میں جوڑ پڑا۔ آغاز میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپورحملے کیے،22ویں منٹ میں ہیزارڈ نے شاندار گول داغ کر چیلسی کی ٹیم کو برتری دلا دی ۔ دوسرے ہاف میں حریف ٹیم نے حساب برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو پائی ،چیلسی نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی سمیٹی ۔ چیمپئنز نے جیت کا خوب جشن منایا  ،فاتح ٹیم نے آٹھویں بار ٹائٹل جیتنے کااعزاز حاصل کیا۔