Thursday, March 28, 2024

چیلسی اور بائرن میونخ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

چیلسی اور بائرن میونخ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
March 18, 2021

بائرن میونخ (92 نیوز) چیلسی اور بائرن میونخ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی، چیلسی اور بائرن میونخ کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پری کوراٹر فائنل کی دوسری لیگ میں انگلش کلب چیلسی کا مقابلہ اسپینش کلب اٹلیٹیکو میڈرڈ سے ہوا، چیلسی نے حریف ٹیم کو مکمل طور پر بے بس کیے رکھے اور کھل کر کھیلنے کا موقع بھی فراہم نہ کیا، چیلسی کی ٹیم نے پہلے ہاف میں ایک گول اسکور کر کے برتری حاصل کر لی۔

اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم دوسرے ہاف میں بھی کم بیک نہ کرسکی اور چیلسی نے مزید ایک گول اسکور کر کے دو،صفر سے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

دوسرے میچ میں جرمن کلب بائرن میونخ کا مقابلہ اٹالین کلب لازیو سے ہوا، بائرن میونخ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا، بائرن میونخ کی جانب سے لیونڈوسکی اور ایرک میکسم نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔