Friday, May 10, 2024

چیل چوک کراچی میں کپڑے کے چار گوداموں میں آتشزدگی،علاقے میں دھویں کے بادل بن گئے

چیل چوک کراچی میں کپڑے کے چار گوداموں میں آتشزدگی،علاقے میں دھویں کے بادل بن گئے
August 31, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں لیاری کے علاقے چیل چوک میں کپڑے کے چار گوداموں میں آگ لگ گئی ، جس کے باعث علاقے میں دھویں کے سیاہ بادل بن گئے ۔

لیاری کے علاقے چیل چوک میں  رات ساڑے تین بجے کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام  کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچی  ، فائربریگیڈ کے عملے نے چھ گھنٹے کی جدوجہد  کے بعد آگ پر قابوپایا ۔

تاہم اس دوران گودام میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکسترہوگیا ، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کے آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ۔