Sunday, September 8, 2024

چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا

چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا
September 11, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ نئی مردم شماری پر 17ارب خرچہ آیا۔ 6ارب فوج کو دیئے گئے۔۔افغان مہاجرین کو غیر ملکی کے طور پر شامل کیا گیا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف شماریات آصف باجوہ کاکہنا تھا کہ مردم شماری کا عمل سائنسی بنیادوں پر شفاف انداز میں مکمل کیا گیا۔ آبادی میں اضافے کی مختلف وجوہات ہیں۔ شہری آبادی کومختلف بلاکس دیہی علاقوں میں آبادی کوموضعات میں تقسیم کیاگیا۔ ایک چولہے کو ایک گھرانہ تصور کیا گیا۔ لاہورکاپوراضلع شہری علاقہ پہلے ہی قرار دے رکھا ہے۔ کراچی کے7 دیہی علاقوں کو اب شہری علاقہ قرار دیا گیا۔

آصف باجوہ نے کہا کہ 1998ءمیں افغان مہاجرین کو کیمپوں میں کاﺅنٹ کیا گیا۔ 2005ءکے بعد وہ آبادی میں آگئے۔۔نئی مردم شماری میں انہیں عام آبادی میں شمار کیا گیا۔

چیف شماریات کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی انتظامیہ کی مدد سے مردم شماری کی گئی۔ 1998کی مردم شماری کے حتمی اعدادوشمارمیں ڈیڑھ فیصدتبدیلی آئی تھی۔