Thursday, May 2, 2024

چیف سیکرٹری پنجاب کا محکمہ داخلہ میں قائم کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل کا دورہ

چیف سیکرٹری پنجاب کا محکمہ داخلہ میں قائم کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل کا دورہ
May 5, 2020

لاہور ( 92 نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب جوادرفیق  نے  محکمہ داخلہ  میں قائم کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل کا دورہ کیا جہاں  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے بریفنگ دی، چیف سیکرٹری جواد رفیق نے کورونا کرائسزمینجمنٹ سیل میں کام کرنے والوں کی خدمات کوسراہا ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ صوبے بھر میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کے نفاذ کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے ،  پنجاب بھر سے عوام کی جانب سے وصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے ۔

فوکل پرسن کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل کرنل امان اللہ نے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق کو  کورونا مریضوں کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ، بتایا کہ   کل  مشتبہ  مریضوں کی تعداد 75ہزار 639 ، کورونا کنفرم مریض کی تعداد 8ہزار 201  ہے جب کہ اب تک  145 اموات  ہوئیں اور  2729 مریض صحت یاب ہو کر جاچکے ہیں ۔

چیف سیکرٹری جواد رفیق نے کورونا کرائسزمینجمنٹ سیل میں کام کرنے والوں کے کام کو سراہا  اور کہا کہ  لاک ڈاؤن کی صورت حال میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم کردار ادا کیا ۔