Friday, September 20, 2024

چیف سیکرٹری پنجاب آفس نے صوبے کے انتظامی افسروں کا اجلاس طلب کرلیا

چیف سیکرٹری پنجاب آفس نے  صوبے کے انتظامی افسروں کا اجلاس طلب کرلیا
February 22, 2018

لاہور  ( 92 نیوز ) کرپشن کا بھانڈا پھوٹنے کے  ڈر سے بیورو کریسی نے نیب کیخلاف گٹھ جوڑ کی تیاریاں شروع کر دیں ۔

چیف سیکرٹری پنجاب  آفس کی جانب سےصوبے بھر کے انتظامی افسروں کو کل صبح نو بجے طلب کرلیا گیا ۔  احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیورو کریسی میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔

کل کے اجلاس میں مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ ادھرڈی ایم جی گروپ کے افسروں نے شہبازشریف سے ملاقات کی اور احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف قرارداد جمع کرادی ۔